کراچی کا موسم: نزلہ، زکام اور نمونیا میں اضافہ

کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس وقت بچوں کے ساتھ ساتھ زائد العمر افراد بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوکر بیمار ہونے لگے ہیں۔
ڈان نیوز کی خبر کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یومیہ درجنوں مریض چیک اپ کے لیے آرہے ہیں۔
ماہرین صحت نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث والدین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بچوں کو انفلوئنزا ویکسین لگوانے کی تجاویز دی ہیں۔
کراچی کے دیگر اسپتالوں کی طرح سول اسپتال کے آئوٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں بھی سرد موسم سے متاثر ہوکر آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔