علامہ اقبال بچپن ہی سے بذلہ سنج اور شوخ طبیعت واقع ہوئے تھے۔ ایک روز (جب ان کی عمر گیارہ سال کی تھی) انہیں اسکول پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ ماسٹر صاحب نے پوچھا، ’’اقبال تم دیر سے آئے ہو۔‘‘
اقبال نے بے ساختہ جواب دیا، ’’جی ہاں! اقبال ہمیشہ دیر ہی سے آتا ہے۔‘‘ (علامہ اقبال)
فرمان خد ا
اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخ امرا کے در و دیوار ہلا دو
گرماؤ غلاموں کا لہو سوز یقیں سے
کنجشک فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو