بھارت نے سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

بھارت نے چاند پر روور لینڈ کرانے کے بعد 10 دن کے اندر ہی سورج کا مطالعہ کرنے والا مشن خلاء میں روانہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کو خلاء میں چار ماہ طویل سفر پر لے جانے والے راکٹ ادتیا ایل 1 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری۔
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (آئی ایس آر او) نے اپنی ویب سائٹ پر لانچ کی لائیو ٹرانسمیشن براڈ کاسٹ کی۔ یہ براڈ کاسٹ تقریباً پانچ لاکھ افراد نے دیکھی جبکہ متعدد افراد نے لانچ سائٹ سے قریب موجود گیلری سے راکٹ کی پرواز کا نظارہ دیکھا۔
ادارے کے مطابق یہ اسپیس کرافٹ سورج کا مطالعہ کرے گا اور سورج سے خارج ہونے والی ہواؤں کا مشاہدہ کرے گا۔