فرزانہ چیمہ صاحبہ کی کتاب ہادی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے لیے سیرت پر بہت ہی آسان فہم کتاب ہے، بچپن ہی سے ان کو اگر سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا دی جائے تو اس کے زندگی پر آگے چل کر بہت اچھے اثرات ہوتے ہیں۔ سیرتِ مصطفیؐ کا یہ اعجاز ہے کہ اس میں زندگی کے تمام معاملات اچھے طریقے سے سمجھا دیئے گئے ہیں۔
محترمہ فرزانہ وسیع دینی مطالعے کی حامل خاتون ہیں۔ سیرت کی اعلیٰ پائے کی کتب سے ’’ہادی ہمارے صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ مرتب کی ہے۔ اصل میں ان کا مقصد یہ ہے کہ بچے یہ سارا کچھ اپنے قلب و ذہن میں محفوظ کرلیں اور پوری زندگی اسی خوب صورت راستے پر چلتے ہوئے گزار دیں کہ اسوۂ حسنہ ہے اور ہمارے لیے بہترین نمونہ بھی ہے۔ خوب صورت گرد پوش کے ساتھ بہت اچھی پیش کش ہے۔ والدین کو خصوصاً اس کتاب کا مطالعہ بچوں کو ضرور کروانا چاہیے۔