پیارے رسولؐ کی انمول دعائیں

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور تمام شرائع و مذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے، مگر موجودہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ صرف دعا ایک ایسی عبادت ہے جو تقدیر کو بدل سکتی ہے۔ دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق و مالک اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یہ یاد رہے کہ انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظِ خاطر رکھے۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دعائوں کا اہتمام کرتے تھے۔ آپؐ صبح بیدار ہونے سے لے کر رات سونے تک مختلف اذکار، دعائیں، وظائف کیا کرتے تھے۔ اسی کی آپؐ نے امت کو ترغیب دی ہے۔

جدید ایڈیشن میں نئی ترتیب، بعض دعائوں کے اضافے کے ساتھ چالیس احادیث کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکٹ سائز کا یہ خوب صورت مجموعہ ہے۔