مفسلی

٭غریبوں کے ساتھ ہمیشہ دوستی رکھو اور امیروں کی مجلس سے پرہیز کرو۔ (حضور پاکؐ)
٭ مجھے غریبوں میں تلاش کرو کیونکہ غریبوں کے ذریعے ہی سے تمہیں مدد اور روزی ملتی ہے۔(حضور پاکؐ)
٭کوئی فقیر اور غنی ایسا نہیں جسے قیامت میں یہ تمنا نہ ہو کہ اس کو بقدر ضرورت یعنی گزارے کے لائق دیا جائے۔(حضور پاکؐ)
٭کسی نے حضرت بایزید بسطامیؒ سے دریافت کیا کہ آپ بھوک کی کیوں اتنی تعریف کرتے ہیں؟ فرمایا کہ اگر فرعون بھوکا ہوتا تو اناربکم اعلیٰ (میں خدا ہوں) ہرگز نہ کہتا۔
٭فقیر وہ ہے جس کے پاس نہ دنیا کی کوئی چیز ہو، نہ اسے کسی چیز کے ملنے کی خوشی ہو، اور نہ کسی چیز کے تلف کرنے سے رنج ہو۔ (حضرت داتا گنج بخشؒ)