عافیہ صدیقی کیس ایک قانونی مطالعہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی نیورو سائنٹسٹ ہیں۔ امریکی حکومت نے 2003ء میں انہیں اغوا کرکے جبراً غیر قانونی طور پر قید کیا ہوا ہے اور ان پر مسلسل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔

عافیہ صدیقی کی گرفتاری سے لے کر انہیں سزا سنانے تک تفتیش، فردِ جرم اور مقدمے کی سماعت کا ہر مرحلہ نامعتبر ہے۔ قانون، دلیل اور انصاف کی دنیا میں اس کا کوئی اعتبار نہیں۔ یہ سب کچھ وارآن ٹیرر کی اس خاص نفسیات میں ہوا جس کا عنوان وحشت کے سوا کچھ نہیں۔ اس کیس کے بارے میں بہت کچھ لکھا اور کہا جاسکتا ہے لیکن سرِدست اس کتابچے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عام آدمی جو بالعموم قانون کی نزاکتوں سے واقف نہیں ہوتا، معاملے کو خود دیکھے، سمجھے اور رائے قائم کرے۔اس خصوصی اشاعت پر شیبانی فائونڈیشن کے روحِ رواں جناب مراد علی کی خصوصی دلچسپی بہت ہی قابلِ دید ہے۔ کتاب سفید کاغذ پر خوب صورت سرورق کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔