٭دنیا جس کے لیے قید خانہ ہے قبر اس کے لیے آرام دہ ہے۔ (حضرت عثمان غنیؓ)
٭جو شخص دنیا میں رہ کر دنیا کی محبت سے بچتا رہے اس نے اپنے آپ کو بھی فائدہ پہنچایا اور دوسروں کو بھی۔ (حضرت حسن بصریؒ)
٭دنیا کو جسم کی خاطر اختیار کرو اور آخرت کو دل کے لیے۔ (حضرت سفیان ثوریؒ)
٭اس دنیا کے اندر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنے والا ایسا ہے جیسے اونٹ بٹھانے والا لخ لخ کرتا ہے، تو جو شخص دنیا میں غموں سے بچا اور فکروں سے دور ہے وہ عذابِ آخرت سے بہت قریب ہے اور ذلیل ہونے والا۔(حضرت ابوبکر شبلیؒؒ)
٭عقلمند وہ ہے کہ دنیا سے دستبردار ہوجائے اس سے پہلے کہ دنیا اس سے دستبردار ہوجائے۔ (حضرت شفیق بلخیؒ)