سائنس دانوں کے مطابق عید پر گلے ملنے سے گرمجوشی میں اضافہ ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
ڈپریشن سے بچاؤ:
رپورٹ کے مطابق 400 افراد پر تحقیق کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور صحت اچھی رہتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو اُن کے قریبی رشتے دار کی سپورٹ حاصل ہے وہ ڈپریشن کا شکار کم ہوتے ہیں۔
دل کی صحت:
گلے ملنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے تقریباً 200 افراد کا جائزہ لیا۔ ایک گروپ میں ایسے جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جنہوں نے 10 منٹ تک ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور 20 سیکنڈ کے لیے گلے ملتے رہے۔ دوسرے گروپ میں ایسے جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جو 10 منٹ اور 20 سیکنڈ تک خاموش بیٹھے رہے۔ دوسرے گروپ کے جوڑوں کے مقابلے میں پہلے گروپ کے جوڑوں میں دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں کمی دیکھی گئی۔ ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ جوڑوں کے درمیان پیار اور محبت دل کی صحت کے لیے بہتر ہے اُن جوڑوں کے مقابلے جن میں روز بروز لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔
گلے ملنے سے خوشی کا احساس:
جب ہم گلے ملتے ہیں تو ہمارے جسم میں آکسیٹوسن نامی کیمیکل ہارمون کی تعداد بڑھ جاتی ہے جسے ماہرین نے cuddle hormone کا نام دیا ہے، اور ان ہارمون کے اضافے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ ہارمون خواتین میں زیادہ اثر کرتا ہے، اس کے علاوہ آکسیٹوسن بلڈ پریشر اور تناؤ کے ہارمون میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
خوف میں کمی:
سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے خوف کے احساس میں بھی کمی آتی ہے۔ ایسے افراد جو ہر وقت خوف میں رہتے ہیں، یا کسی بھی وجہ سے انہیں ڈر لگا رہتا ہے، تو گلے ملنے کی وجہ سے یہ خوف کم ہوجاتا ہے۔