مرد پر عورت کی فضیلت

حضرت رابعہ بصریؒ سے ایک شخص نے مزاحاً کہا کہ ’’اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر تین فضیلتیں دی ہیں۔ پہلی یہ کہ عورتیں ناقصات العقل ہوتی ہیں، اسی لیے دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہوتی ہے۔ دوسری یہ کہ کچھ دن ان پر ایسے آتے ہیں کہ وہ قرآن کریم پڑھنے اور ادائے نماز سے معذور ہوجاتی ہیں۔ تیسری یہ کہ نبوت ہمیشہ مردوں کو عطا ہوئی، عورت اس منصب کے لائق نہیں سمجھی گئی‘‘۔ رابعہ بصریؒ نے فرمایا: ’’تین فضیلتیں عورتوں کو بھی خدا نے دی ہیں جن سے مرد محروم ہیں۔ پہلی یہ کہ آج تک کسی عورت نے خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرنے کی حماقت نہیں کی، دوسری یہ کہ عورتوں سے ہیجڑے اور مخنث نہیں ہوتے، تیسری یہ کہ سارے انبیا، اولیا عورت ہی کے بطن سے پیدا ہوئے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے لیکن بغیر ماں کے آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا‘‘۔
(ماہنامہ چشم بیدار۔مارچ 2021ء)