موسمیاتی بحران اور گوشت

ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے فی شخص کھائے جانے والے دو برگر میں استعمال کیے جانے والے بیف کے برابر گوشت کی کھپت میں کمی سے موسمیاتی بحران کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نئی اسٹیٹ آف کلائمیٹ ایکشن 2022 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس معاہدے میں طے کیے گئے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے انسانیت کو کتنا کام درکار ہے۔
انسانوں کی جانب سے ”کون سے کام کیے جانے چاہئیں“ کی فہرست میں رپورٹ نے گوشت خور افراد سے گلوبل وارمنگ کم کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔