صبر

٭صبر میں کوئی مصیبت نہیں اور رونے میں کچھ فائدہ نہیں۔ (حضرت ابوبکرصدیقؓ)
٭طمع کرنا مفلسی، بے غرض ہونا امیری اور بدلہ نہ چاہنا صبر ہے۔ (حضرت عمر فاروقؓ)
٭ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ جلد باز نقصان نہ اٹھائے، اور ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ صبر کرنے والا کامیاب نہ ہو۔ (حضرت علیؓ)
٭مخلوق کی اذیت پر صبر کرنا منجملہ علامات ولایت ہے۔ (ابوالحسن خرقانیؒ)