چاند کے مہینے

علامہ محمد مغربی نے لکھا ہے کہ قمری کیلنڈر میں چار مہینوں تک مسلسل تیس کا چاند ہوسکتا ہے، مگر اس کے بعد نہیں۔ اور انتیس کا چاند مسلسل تین ماہ تک ہوسکتا ہے، اس کے بعد نہیں۔ (الیواقیت العصریہ، ص:149)
اور حضرت جعفر صادقؒ سے مروی ہے کہ کسی رمضان کی پانچ تاریخ جس دن ہو، اگلے رمضان کا پہلا روزہ لازماً اسی دن ہوتا ہے۔ علامہ مغربی کہتے ہیں کہ اس قاعدے کو پچاس سال آزمایا گیا، ہمیشہ صحیح نکلا (الیواقیت ص: 342) لیکن ظاہر ہے کہ ان تمام حسابات کی حیثیت لطائف سے زیادہ نہیں، احکام شریعت میں اعتبارِ روایت ہلال ہی کا ہے۔
(تراشے۔ مفتی محمد تقی عثمانی)