٭غریبوں کے ساتھ ہمیشہ دوستی رکھو اور امیروں کی مجلس سے پرہیز کرو۔
٭مجھے غریبوں میں تلاش کرو، کیونکہ غریبوں کے ذریعے ہی سے تمہیں مدد اور روزی ملتی ہے۔
٭کوئی فقیر اور غنی ایسا نہیں جسے قیامت میں یہ تمنا نہ ہو کہ اس کو بقدرِ ضرورت یعنی گزارے کے لائق دیا جائے۔(حضور پاکؐ)
٭فقیر وہ ہے جس کے پاس نہ دنیا کی کوئی چیز ہو، نہ اُسے کسی چیز کے ملنے کی خوشی ہو اور نہ کسی چیز کے تلف کرنے سے رنج ہو۔ (حضرت داتا گنج بخش)
٭مساکین کو ناخوش رکھ کر خدا کی خوشنودی ناممکن ہے۔ جو مصیبت تم پر آئے اس کا علاج مسکین کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ (حضرت جنید بغدادی)