خوشی

٭خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش کرو (حضرت غوث اعظم)
٭غم سے روح میں توانائی آتی ہے (حسن بصریؒ)
٭جب تو کوئی غم دیکھے تو استغفار کر، غم خالق کے حکم سے آتا ہے تو اپنے کام میں لگا رہ (مولانا روم)
٭جو شخص اپنی تعریف پر خوش ہوتا ہے اور خوشامد پسند کرتا ہے پرلے درجے کا بے وقوف ہے (شیخ سعدیؒ)
٭اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے (خلیل جبران)
٭ایک خوش مزاج شخص وہ ہے جو دوسروں کو خوش مزاجی عطا کرے (ٹینی سن)