اقوالِ زریں

٭چڑیاں اگر متحد ہوجائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں۔ (شیخ سعدیؒ)
٭اگر روزی عقل سے حاصل کی جاتی تو دنیا کے تمام بے وقوف بھوکے مر جاتے۔ (شیخ سعدیؒ)
٭پیڑ اپنے سر پر گرمی سہہ لیتا ہے لیکن اپنے سائے میں دوسروں کو گرمی سے بچاتا ہے۔ (کالی داس)
٭افلاس خدائی قہر نہیں انسانی اپج ہے۔ (مہاتما گاندھی)
٭ملازم سے اپنا راز کہنا اُسے ملازم سے مالک بنانا ہے۔ (ارسطو)