بیکٹیریا کے خلاف مؤثر حیاتیاتی شیشہ

اگرچہ ہم جراثیم اور بیکٹیریا کُش لباس، پٹیوں اور دیگر سرجیکل آلات کی ایجادات دیکھ چکے ہیں لیکن برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی میں ان سے بھی 100 گنا طاقتور اینٹی بیکٹیریل شیشہ تیار کیا گیا ہے۔ایسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ مارٹن اور ساتھیوں نے بایوایکٹو گلاس بنایا ہے جس میں کوبالٹ، جست اور تانبے کے آکسائیڈز پر مبنی نینوذرات الگ الگ یا ایک ساتھ شامل کیے جاسکتے ہیں۔تجرباتی طور پر تمام دھاتی آکسائیڈز کو پیس کر باریک ذرات میں ڈھالا گیا اور انہیں 24 گھنٹوں کے لیے ای کولائی، اسٹیفیلوکوکس اوریئس اور کینڈیڈا ایبی کانس نامی فنگس پر ڈالا گیا تو یہ مجموعہ تمام اقسام کی بیکٹیریا کُش ادویہ اور ایجادات سے بھی سو فیصد مؤثر ثابت ہوا۔ اس نے بہت تیزی سے بیکٹیریا اور جراثیم کے مجموعے کو تباہ کردیا۔