شراب کا اثر

ایک مجلس میں زمین کے سکون و حرکت پہ بحث چل پڑی۔ کسی نے کہاکہ اطالیہ کے مشہور منجم گلیلیو (1645ء) نے لاکھوں روپے کے صرف سے ایک رصدگاہ بنوائی تھی اور چالیس سال تک سابقہ نظریات کا مطالعہ کرنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ زمین گھومتی ہے۔ ایک نے کہاکہ گلیلیو نے بے کار اتنی زحمت اٹھائی، شراب کے دو جام چڑھالیتا تو اسے ساری کائنات گھومتی نظر آتی۔
(ماہنامہ چشم بیدار۔ جنوری 2020ء)