واٹس ایپ :اب تمام گروپس پرایک ساتھ پیغام بھیجیں

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا نام ”کمیونٹیز“ ہے، اس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔ صارفین کمیونٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔ اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپس کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔ کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ نئی سہولت کی تصویر بھی منظرعام پر آچکی ہے۔