جماعت اسلامی کراچی نے جب سے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی پر 29دن کا تاریخی دھرنا دیا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کامیاب ہونے پر اہلیان کراچی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحما ن کا زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ہر مکتبہ فکر ،برادری ،مسلک ،قومیت سے بالائے طاق رکھ کر کراچی کا ہر فرد خاص طور پر ایک عام آدمی حافظ نعیم الرحمان کا گرویدہ ہوگیا ہے ۔اس کا واضح ثبوت لیاری،ائرپورٹ،کورنگی لانڈھی کے طوفانی دورے اور وہاں کی عوام کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کے فقید المثال استقبال سے ملتی ہے ۔
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت اتوار 6فروری کو حافظ نعیم الرحمان کے استقبال کا پروگرام مرتب کیا گیا۔قیوم آباد،کورنگی کراسنگ،کورنگی نمبر دو،کورنگی ڈھائی،کورنگی نمبر چار،کورنگی نمبر پانچ،لانڈھی نمبر چھ،چراغ ہوٹل ،الرازی چوک،بابر مارکیٹ اورلانڈھی ٹو سی ایریا کو جماعت اسلامی کے کارکنان نے جماعت اسلامی کے جھنڈو ں اور خیر مقدمی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔جماعت اسلامی کی برادر تنظیمیں اسلامی جمعیت طلبہ،جے آئی یوتھ،این ایل ایف کے کارکنان مسلسل چاردن سے متحرک تھے۔کورنگی لانڈھی کے تمام اہم مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔جہاں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔قیوم آباد پر امیر ضلع عبدالجمیل خان،سیکریٹری عبدالحفیظ،نائب امراء چوہدری سرفرازاحمد،سید اقبال سعید،محمد شفیق،ڈپٹی سیکریٹری سید آصف علی،منصور فیروز ،محمد جلال خا ن ،ناظم علاقہ کورنگی کریک عزیز اللہ خان نیازی اور جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر ارشد حسین قریشی نے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ حافظ نعیم الرحما ن کا استقبال کیا۔قیوم آباد کمیٹی کے روح رواں اور جماعت اسلامی کے یوسی کے چیئرمین کے امیدوار زمرداعوان نے قیوم آباد کے سیاسی ،سماجی شخصیات کے ہمراہ حافظ نعیم الرحمان کا زبردست استقبال کیا۔انھیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر منوں کے حساب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔یہا ں سے حافظ نعیم الرحمان کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں کورنگی کراسنگ لے جایا گیا جہاں بلاشبہ ہزاروں کی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔یہاں بھٹائی اتحاد کے صدر شہزادگیلانی ،کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر کے امیدوار گل شیر خان،جمعیت اتحادالعلماء کے صدر قاری منصور احمد،سخی لچپال کے سجادہ نشین پیر مفتی یوسف حفیظ سیفی نے اپنے مریدوں کے ہمراہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اس موقع پر جے آئی یوتھ کے کارکنان نے زبردست آتش بازی بھی کی۔یہا ں میڈیا کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور حافظ نعیم الرحما ن نے یہاں پر خطاب کیا جو کہ براہ راست ٹی وی چینل پر نشر ہوا۔یہاں سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں حافظ صاحب کو کورنگی لانڈھی کی مرکزی شاہراہ پر لے جایا گیا۔روڈ کے اطراف میں لوگ حافظ نعیم الرحمان اور استقبالیہ ریلی پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کر رہے تھے۔سب سے پہلے دارالسلام سوسائٹی کے محمد ہارون اور متین صاحب نے حافظ صاحب کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی گل پاشی کر رہے تھے۔کورنگی نمبر ڈیڑھ پر نماز مغرب ادا کی گئی ۔نماز مغرب کے بعد کورنگی نمبر دو پر ناظم علاقہ بن قاسم مولانا عبدالرشیدناظم حلقہ خورشید اقبال اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ استقبال کے لئے موجود تھے۔کورنگی نمبر دو پر انجمن تاجران اور موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن نے بھی ریلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔قریشی برادری کے رہنما اور سابق یوسی ناظم اختر حسین قریشی نے بھی حافظ صاحب کو پھولو ں کے ہارپہنائے۔کورنگی نمبر ڈھائی کے اوور ہیڈ برج کے اوپر اور نیچے بنگالی برمی باشندے نور حسین اراکانی کی قیادت میں موجود تھے اور انھوںنے منوں کے حساب سے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔حافظ نعیم الرحمان نے زبردست استقبال کرنے پر نورحسین اراکانی اور برمی بنگالی باشندوں سے تشکر کا اظہار کیا۔یہاں سے ریلی موبائل مارکیٹ کورنگی نمبر چار پہنچی جہاں موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بھی پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی۔یہاں پر ہی جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی اپنے ناظم شعیب ایاز کے ہمراہ موجود تھی ۔سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان،اقلیتی کونسلر شمیم اسٹیفنن نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔یہاں پر بھی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیاتھا۔ریلی یہاں سے کورنگی نمبر پانچ پہنچی جہاں نیشل لیبر فیڈریشن کورنگی لانڈھی کے کارکنان قاسم جمال اور ذکی الدین کی قیادت میں استقبال کے لئے موجود تھی اور یہاں محنت کشوںنے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔کورنگی نمبر پانچ سوک سینٹر کے قریب جماعت اسلامی لانڈھی غربی کے کارکنان ناظم علاقہ حسیب احمد خان اور سابق یوسی ناظم لودھی برادری کے صدر نادر لودھی کی قیادت میںموجود تھے ۔جہا ںریلی کا زبردست استقبال کیا گیااور پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ریلی لانڈھی نمبر چھ پہنچی یہاں پرزبردست طریقے سے استقبالی کیمپ قائم کئے گئے تھے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھے ۔سبحان نجمی اور مرزا ثوبان بیگ نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔ہول سیل مارکیٹ کے ذمہ داران اور سابق یوسی ناظم اسرار احمد خان،طارق صدیقی،عبدالحفیظ نے ریلی کا بھرپور استقبال کیا اور حافظ صاحب کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔چراغ ہوٹل پر حلقہ قریشاں کے کارکنان استقبال کے لئے موجود تھے۔سابق یوسی نائب ناظم انیس احمد خان،انصار برادری کے نائب صدر محمد ابراہیم انصاری،سابق کونسلر شمس الحق انصاری اور مسجد قریشا ں کے ذمہ داران نے ریلی کا استقبال کیا اور ریلی پر پھول نچھاور کئے گئے۔لانڈھی ٹو سی ایریا پر انصار برادری کے علاوہ مرحوم ناصر انصاری کے صاحبزادے انتصام انصاری،نعمان انصاری ،جنید انصاری ودیگر نے بھرپور استقبال کیا۔بابر مارکیٹ پر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ریلی کے استقبال کا زبردست پروگرام مرتب کیا تھا اور پوری مارکیٹ میں خیر مقدمی بینرلگائے ہوئے تھے۔مارکیٹ کے تمام کی گروپوں کی جانب سے حافظ صاحب کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔یہاں پر ہی کرسچن فائونڈیشن کے صدر مورس سنی اقلیتی برادری کے ہمراہ استقبال کے لئے موجود تھی اور زبردست طریقے سے اقلیتی برادری نے ریلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔معروف ادبی تنظیم ادارہ فکر نوکے صدر محمد علی گوہر ے بھی ریلی کا استقبال کیا
اور حافظ نعیم الرحمان کو گلدستہ پیش کیا ۔ریلی بابر مارکیٹ سے ہوتی ہوئی اپنی آخری منزل لانڈھی نمبر چار پر پہنچی جہاں ناظم علاقہ لانڈھی شرقی عبدالرحما ن جماعت اسلامی کے ہزاروںکارکنان کے ہمراہ استقبال کے لئے موجود تھے۔شہید مرزا لقمان بیگ کے صاحبزادو ں مرزا نعمان بیگ،مرزا فرحان بیگ،مرزا ثوبان بیگ نے بھی ریلی کا خیر مقدم کیا۔معروف سینئر صحافی،شاعر،ادیب اختر سعیدی نے بھی حافظ نعیم الرحمان کا استقبال کیا اور انھیں اجرک بھی پہنائی۔یہاں امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خا ن اور حافظ نعیم الرحما ن نے یہاں خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کورنگی لانڈھی کی عوام نے جس طرح فقید المثال استقبال کیااور مجھ پر پھولو ںکی پتیاں نچھاور کی یہ پھولوں کی پتیاں مجھ پر قرض ہے۔کورنگی لانڈھی شہید مرزا لقمان بیگ،شہید محمد اسلم مجاہد،شہید جمال طاہر ،شہیدریاض انجم کا علاقہ ہے اور یہاں کے لوگو ںنے بڑے ظلم برداشت کئے ہیں اور لسانی سیاست نے ہماری تین نسلوں کو برباد کر دیا ہے لیکن اب نفرت کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور ہم ہر مقام پر کراچی کا مقدمہ لڑے گے اور کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائیگا۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خا ن نے کہا کہ کورنگی لانڈھی کی عوام نے حافظ نعیم الرحما ن کافقید المثال اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیا ہے کہ کراچی جماعت کا شہر ہے اور کوئی بھی ظلم اور جبرکراچی کے عوام سے جماعت اسلامی کی محبت کو نہیں نکال سکے گا۔