واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں نئی سہولت

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں ایک نئی سہولت فراہم کی ہے۔ اگر واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسیج کردیا جائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے مذکورہ فیچر موجود ہے، لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے، بصورتِ دیگر سب کے لیے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آتا۔ تاہم اب صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔ ویب سائٹ ”ڈبلیو اے بیٹا انفو“ کے مطابق ایپ کے بیٹا ورژن میں نئی اَپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی۔ کمپنی میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا رہی ہے۔ یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ہے، ایپ کے تمام یوزرز کے لیے یہ آپشن کب آئے گا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ واٹس ایپ کمپنی پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 دن تک کی مہلت بھی دے سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا، بلکہ اب دو دن بارہ گھنٹے کا دورانیہ ہے۔