زبان زد اشعار

سدا عیش، دوراں دکھاتا نہیں
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
(میر حسن)
……٭٭٭……
سیہ بختی میں کب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے
کہ تاریکی میں سایہ بھی جدا رہتا ہے انساں سے
(ناسخ)
……٭٭٭……
سدا ایک ہی رُخ نہیں نائو چلتی
چلو تم اُدھر کو ہوا ہو جدھر کو
(حالی)
……٭٭٭……
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا
(آتش)