حاتم کا مہمان

ایک اعرابی حاتم کی بستی میں گیا۔ چونکہ رات بہت ہوچکی تھی، وہ حاتم کے ہاں نہ گیا اور کہیں اور رات گزار لی۔ صبح سویرے وہ رخت ِ سفر باندھ کر چلنے کو تھا کہ وہاں سے حاتم کا گزر ہوا، پوچھا: اے مسافر! تم نے رات کہاں گزاری؟ کہا: حاتم کے ہاں۔ پوچھا: وہاں کیسے گزاری؟ بولا: اس نے میرے لیے ایک پلا ہوا اونٹ ذبح کیا اور بے انتہا خاطر مدارات کی۔ بولا: حاتم تو میں ہوں، تم میرے پاس نہیں آئے، جھوٹ کیوں بول رہے ہو؟ کہا: اگر میں لوگوں کو یہ کہوں کہ حاتم کی بستی میں کسی اور کا مہمان ہوا تھا تو لوگ مجھے جھوٹا سمجھیں گے، اپنی عزت بچانے کے لیے جھوٹ بول رہا ہوں۔