حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا:
اے عائشہ! اگر میں چاہوں سونے کے پہاڑ میرے ساتھ چلیں۔ ایک فرشتہ میرے پاس آیا، اس کی کمر کعبہ کے برابر تھی۔ اس نے کہا: تیرا رب تجھے سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو بندہ پیغمبر ہونا پسند کرلیں یا بادشاہ پیغمبر۔ میں نے جبریل کی طرف دیکھا تو انہوں نے اشارہ کیا کہ تواضع اختیار کرو۔ میں نے کہا میں بندہ نبی ہونا پسند کرتا ہوں۔ حضرت عائشہؓ کا بیان ہے کہ اس کے بعد نبیؐ نے کبھی تکیہ لگا کر کھانا نہیں کھایا۔ آپﷺ فرمایا کرتے تھے: میں اس طرح کھاتا ہوں جیسے غلام کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جیسے غلام بیٹھتا ہے۔ (شرح السنہ)