ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 8جنوری 2022ء کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کے چیئرمین جمیل انور چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ارکان ملک نوید شوکت اعوان، سید علی نجم گیلانی، چودھری محمد رضا، محمد سلمان شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی16دسمبر تا 19 دسمبر صبح 10بجے سے 3بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی واپسی 21دسمبر بروز منگل صبح 10بجے سے 2بجے تک ہوگی۔ امیدواران کی حتمی فہرست 23دسمبر بروزجمعرات آویزاں کی جائے گی، جبکہ الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل ہفتہ 8جنوری 2022ء کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔