5G نیٹ ورکس سے تحفظ فراہم کرنے کی دعویدار اشیا مثلاً گلے کے ہار یا بریسلٹ وغیرہ انتہائی ریڈیائی لہروں کے حامل قرار دیے گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ڈچ اتھارٹی برائے جوہری ہتھیاروں اور تابکاری سے تحفظ (اے این وی ایس) نے ایسی 10 مصنوعات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے جو انسانوں کے لیے نقصان دہ خطرناک تابکاری شعاعوں کی حامل ہیں۔ اتھارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی مصنوعات ہرگز نہ پہنیں جنہیں طویل مدت تک استعمال کیا جائے تو صحت کے اعتبار سے اس کے نقصانات شدید ہوں۔ مصنوعات میں انرجی آرمر، گلے میں پہنے جانے والے مخصوص ہار اور بریسلٹ شامل ہیں۔