زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں
دریا ہی بدل لیتے ہیں رستہ اسے کہنا
(سرور مجاز)
……٭٭٭……
زندگی پیاری ہے لوگوں کو اگر اتنی ملالؔ
کیوں مسیحائوں کو زندہ نہیں رہنے دیتے
(صغیر ملالؔ)
……٭٭٭……
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں
(ساغر صدیقی)
……٭٭٭……
زمانے کی گردش سے چارا نہیں
زمانہ ہمارا تمہارا نہیں
(عبرت گورکھپوری)