زبان زد اشعار

زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے
(میر درد)
……٭٭٭……
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ
بجھ تو جائوں گا مگر صبح تو کر جائوں گا
(احمد ندیم قاسمی)
……٭٭٭……
زندگی کے صحرا میں چھائوں ایک سپنا ہے
دھوپ میں ہمیں جانے کتنی دیر تپنا ہے
موسمی ہوائوں کا کیجیے گلہ کیوں کر
کشتیوں کے شانوں پر بادباں تو اپنا ہے
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)