زبان

٭مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ رہیں۔ (حضور اکرمؐ)
٭وہ جس کے دل میں برائی ہے بھلائی نہ پائے گا اور جس کی زبان میں نکتہ چینی ہے وہ آفت میں گرے گا۔
(حضرت سلیمان السلام)
٭زبان کی لغزش قدموں کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔
(حضرت عثمان غنیؓ)
٭زبان کی کھیتی دل ہے اس میں اچھی تخم ریزی کرو اگر سارے دانے نہ اگ سکیں تو کچھ ضرور اگ جائیں گے۔ (امام شافعیؒ)