المحصنات

مجلہ
:
المحصنات کراچی۔ شمارہ 8
ششماہی علمی و تحقیقی مجلہ
(اردو۔انگریزی۔عربی)
مدیر
:
ڈاکٹر عابدہ سلطانہ
صفحات
:
152 قیمت:
ناشر
:
شعبہ تحقیق جامعات المحصنات پاکستان
مرکزی دفتر جامعات المحصنات 8-R بلاک 8 عقب گلشنِ شمیم فیڈرل بی ایریا، کراچی
فون
:
021-36371124,021-3630794
0331-3340957
ای میل
:
almohsanatresearch@gmail.com
ویب سائٹ
:
www.mohsanat.edu.pk
فیس بک
:
https//www.facebook.com//mohsanat1

’’مجلہ المحصنات‘‘ اردو، انگریزی، عربی میں شائع ہونے والا علمی و تحقیقی مجلہ ہے، جو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے۔ یہ اس کا شمارہ نمبر8 (جنوری تا جون 2021ء) ہے، جس میں ڈاکٹر عابدہ سلطانہ تحریر فرماتی ہیں:
’’الحمدللہ مجلہ المحصنات کا آٹھواں شمارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری مساعی قبول فرمائے، آمین۔ حال اور مستقبل کے بہت سے چیلنجز میں سے ایک بڑا چیلنج خاندانی نظام کی بقا اور مغربی تہذیب کے نفوذ سے اپنی نظریاتی بنیادوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ پوسٹ ماڈرن ازم ایک حقیقت ہے، لہٰذا گلوبل ولیج کے باسیوں کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ اسلامی تہذیب، استحکامِ خاندان اور بنیادی اقدار و روایات کے تحفظ کے لیے اپنے دائرۂ کار میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مجلہ المحصنات احساس و شعور کی بیداری، تاریخِ اسلام سے وابستگی اور سیرتِ رسولؐ کی روشنی سے معاشرے کو منور کرنے کا عزم لیے قلم کے میدان میں موجود ہے۔ آپ سب اہلِ علم خواتین و حضرات کے عملی تعاون پر شکر گزار ہیں‘‘۔
مجلے میں درج ذیل مقالات شامل ہیں:
٭اسلامی فنِ تعمیر کا تہذیبی پس منظر: ایک مختصر جائزہ۔ ڈاکٹر حمیرا ناز، شعبہ تاریخ جامعہ کراچی، ٭ جنگ میں حدود و قیود اور شریعتِ اسلامی… ایک تحقیقی مطالعہ۔ ڈاکٹر سید محمد نسیم سرور، گورنمنٹ ڈگری کالج کراچی، ٭ اسلام کا تصورِ اہلیت… ایک مطالعہ۔ ڈاکٹر شاکر حسین خان شعبہ علوم اسلامی جامعہ کراچی، ٭بغداد کی علمی سرگرمیاں… ایک تاریخی جائزہ۔ لاریب، ریسرچ اسکالر شعبہ اسلامی تاریخ کراچی یونیورسٹی، ٭ دورِ جدید میں غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات کی نوعیت… ایک تحقیقی جائزہ۔ محمد عفان الحق، ریسرچ اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ کراچی
عربی مقالات:
الصفات الحمیدۃ فی ضوء سورۃ یوسف دراسۃ تحلیلیۃ۔ محمد عمر فاروق، جامعہ اسلامیہ عالمیہ اسلام آباد
موضوعیۃ الصفۃ الصبر والاحسان وحسن المعالۃ۔ عبدالرشید، طالب الدکتوراۃ قسم الدراسات الاسلامیہ جامعہ کراتشی۔
انگریزی مقالہ:
A Quantitative approach to the work life balance of working mothers in Pakistan
By Sadia Farah۔ریسرچ اسکالر اقراء یونیورسٹی کراچی
مجلہ سفید کاغذ پر خوب صورت طبع ہوا ہے۔