فیصل آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا سیاسی جلسے سے خطاب

فیصل آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے ایک جلسے سے خطاب کیا۔ وہ ہر ہفتے یہاں سیاسی سرگرمی کرتے ہیں اور حکومت کا مقدمہ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاست دانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرونِ ملک جائدادیں بنائیں، پیپلزپارٹی اور نون لیگ والے جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا۔ وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کے قرضے دیئے، ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کیں، آئندہ سال مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کیے جائیں گے، 500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں، وزیراعظم عمران خان غریب کو گھر بناکر دے رہے ہیں اپنے محلات نہیں بنا رہے،، ہم اب تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں، حکومت نے بہتر انداز میں کورونا وبا کا مقابلہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے دل میں غریب کا احساس ہے، مہنگائی کا پوری دنیا میں ہی50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، دنیا نے کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا،نون لیگ دور میں پاورلومز کو تالے لگ گئے تھے، اب ایکسپورٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں آوارہ کتوں کا راج… مریض اور ان کے لواحقین خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تلفی کے بارے میں چپ سادھ رکھی ہے۔