امام شافعیؒ کا ایک حکیمانہ قول

علامہ ابن صلاحؒ نے امام شافعیؒ کا ایک حکیمانہ قول نقل کیا ہے۔ فرماتے ہیں:
’’لوگوں کے ساتھ ترش روئی سے پیش آنا لوگوں کو دشمن بنالیتا ہے، اور بہت زیادہ خندہ پیشانی برے ہم نشینوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، لہٰذا ترش روئی اور بہت زیادہ خندہ پیشانی کے درمیان معتدل راہ اختیار کرو ‘‘۔
(فتویٰ ابن الصلاح، ص31، مطبوعہ مع الرسائل، المنیریہ جلد4) (مفتی محمد تقی عثمانی۔ ”تراشے“)