پانچ چیزوں کا پانچ چیزوں کے اندر ہونا

میں نے پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے اندر رکھ دیا ہے۔ لوگ انہیں ان کے باہر اور چیزوں میں تلاش کرتے ہیں۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
u میں نے اپنی رضا کو مخالفتِ نفس میں رکھ دیا ہے، لوگ اسے موافقت ِ نفس میں تلاش کرتے ہیں۔
vمیں نے آرام کو جنت میں رکھ دیا ہے، لوگ اسے دنیا میں تلاش کرتے ہیں۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
wمیں نے علم و حکمت کو بھوک میں رکھ دیا ہے، لوگ اسے سیری میں تلاش کرتے ہیں۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
xمیں نے تو نگری کو قناعت میں رکھ دیا ہے، لوگ اسے مال میں تلاش کرتے ہیں۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
yمیں نے عزت کو اپنی طاعت میں رکھ دیا ہے، لوگ اسے بادشاہوں کے دروازوں پر تلاش کرتے ہیں۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟