ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایئرکنڈیشنر کے طور پر کام کرنے والے مگ کی ایجاد کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس ایجاد کو اے سی مگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایک عام مگ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس میں بیٹری لگانے سے یہ دستی ایئرکنڈیشنر کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔
اس مگ میں کئی چینل سے سرد ہوا باہر خارج ہوتی ہے اور اطراف کے ماحول کی گرمی سات درجہ سینٹی گریڈ تک کم کرسکتی ہے۔
اس مگ پر ایک بٹن بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹھنڈی ہوا خارج ہوتی ہے اور اس کی رفتار تین میٹر فی سیکنڈ ہے۔
یہ مگ مکمل طور پر واٹر پروف بھی ہے اور اسے کسی بھی پاوربنک، یا چارجر سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
اس مگ میں نصف لیٹر سے زائد مشروب یعنی 600 ملی لیٹر بھرکر رکھا جاسکتا ہے اور 2600 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت اے سی مگ 40 منٹ تک ہوا فراہم کرتا رہتا ہے۔