زبان زد اشعار

رحَمن دھاگا پریم کا مت توڑو جھٹکائے
ٹوٹے سے پھر نہ جڑے، جڑے گانٹھ پڑ جائے
(عبدالرحیم خانِ خاناں)
……٭٭٭……
رات کو دن میں بدلتی ہے زمیں کی گردش
اور بدل جاتے ہیں دن گردشِ حالات کے ساتھ
(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
رہروِ راہِ محبت کا خدا حافظ ہے
اس میں دو چار بہت سخت مقام آتے ہیں
(داغؔ)
……٭٭٭……
رہیں دو، دو فرشتے ساتھ تو انصاف کیا ہو گا
کسی نے کچھ لکھا ہو گا، کسی نے کچھ لکھا ہو گا
(ہری چند اختر)