مسلم لیگ (ن) کو فیصل آباد میں متحرک کرنے اور مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف عوام کو گھروں سے نکالنے کے لیے چودھری شیر علی بھرپور متحرک ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں، ٹکٹ حاصل کرنے والوں، کارکنوں سے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگز کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ جلسے سے چودھری شیر علی، ایم پی اے میاں طاہر جمیل، شیراز کاہلوں، خواجہ رضوان، اسراراحمد، منے خاں و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ یہ گروپ رانا ثناء اللہ خان کا مخالف تصور کیا جاتا ہے۔
بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے چارج سنبھال لیا ۔ بلدیاتی نمائندوں سمیت تمام مکاتبِ فکر کے لوگ میئر فیصل آباد کو بلدیاتی ادارے بحال کرانے پر بھرپور خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔