بچوں کی بھرپور نیند انہیں مٹاپے سے بچاتی ہے، تحقیق

آن لائن ریسرچ جرنل ’’سلیپ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے میساچیوسٹس جنرل ہسپتال میں 2016ء سے 2018ء کے درمیان پیدا ہونے والے 298 بچوں کو اس مطالعے کے لیے رجسٹر کیا۔ بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کے لیے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں، جبکہ ان کے والدین سے کہا گیا کہ وہ بھی ان بچوں کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے روزمرہ معمولات کی ڈائری مرتب کریں۔ اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی، آئندہ دو سے تین سال میں ان کا وزن معمول کے قریب رہا۔ ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کے لیے مٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔