عربی کی ایک حکایت ہے کہ حضرت موسیٰؑ مصر سے مدین گئے تو انہیں بخار نے آلیا اور اس کے بعد بھوک ستانے لگی۔ حضرت موسیٰؑ نے دعا مانگی: ’’اے میرے رب! میں مسافر ہوں، مریض بھی ہوں اور میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔ اللہ جل شانہ نے فرمایا: ’’اے موسیٰ! کیا تُو جانتا ہے غریب کون ہوتا ہے؟ مریض کون ہے اور بغیر مال والا کون ہوتا ہے؟‘‘
حضرت موسیٰؑ نے فرمایا: ’’اے میرے پروردگار مجھے اس کا کچھ علم نہیں ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’غریب وہ ہے جس کا میری طرح کا پروردگار نہ ہو، مریض وہ ہے جس کا میری طرح کا طبیب نہ ہو، اور بغیر مال والا وہ ہے جس کا میری طرح کا کارساز نہ ہو‘‘۔