بے بسی

پطرس بخاری مرحوم گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل تھے، وہاں ایک چوکیدار اُن کے خلاف باتیں کیا کرتا تھا۔ ایک بار کسی استاد نے پطرس بخاری کو بتایا: ’’پطرس صاحب! فلاں چوکیدار آپ کے خلاف بہت کچھ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ پطرس بخاری میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘‘۔
پطرس بخاری بولے: ’’وہ ٹھیک کہتا ہے۔ میں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس کے پاس دولت ہے نہ عزت، شہرت ہے نہ عہدہ، میں اس کا کیا بگاڑوں!‘‘
(ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی کتاب ’’افراتفری‘‘ سے اقتباس)