کتبِ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے 25صحابہ کرامؓ تشریف لائے ہیں، 12 حضرت عمرؓ کے عہد میں، 5 حضرت عثمانؓ کے عہدِ خلاف میں،3 حضرت علیؓ کے زمانے میں، 4 حضرت معاویہؓ کے دورِ حکومت میں اور ایک یزید بن معاویہ کے زمانے میں۔ ان میں مُخضرمین بھی ہیں اور مُدرکین بھی۔ مخضرمین سے مراد وہ حضرات ہیں جنہوں نے زمانہ جاہلیت بھی پایا اور زمانہ ا سلام بھی، لیکن آپؐ کی زیارت نہ کرسکے۔ اور مدرکین وہ ہیں جنہوں نے صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہو، لیکن زیارت نہ کی ہو۔
(ماخوذاز فقہائے ہند۔ ص 10 و 11،ج 1) (مفتی محمد تقی عثمانی۔تراشے)