دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئے
اب ذرا نیچے اتریے آدمی بن جایئے
(سلیم احمد)
……٭٭٭……
دھوپ نکلی ہے تو بادل کی رِدا مانگتے ہو
اپنے سائے میں رہو غیر سے کیا مانگتے ہو
(شہزاد احمد)
……٭٭٭……
ڈرتا ہوں کہیں ضبط کا پُل ٹوٹ نہ جائے
شعلوں کو چھپائوں گا تہِ آب کہاں تک
(ڈاکٹرانعام الحق جاوید)
……٭٭٭……
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
(احمد فراز)