واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے دو نئے فیچر متعارف

وائس میسیجز (صوتی پیغامات) کے لیے دو نہایت مفید فیچر شامل کردیے گئے ہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے ریکارڈ کیے گئے صوتی پیغامات کو بھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے۔ وائس میسجز کے لیے ان دو نئے فیچرز کو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.18.3 میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں دو نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں جس میں پہلا فیچر رئیل ٹائم وائس لہریں ظاہر کرے گا اور وائس پیغام کی ریکارڈنگ روکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ جب کہ دوسرے فیچر میں کسی بھی ریکارڈ کیے گئے پیغام کو بھیجنے سے قبل سنا جاسکے گا۔ اس سے قبل بھی وائس میسج کو سننا ممکن تھا لیکن اس کا طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا۔ لیکن اب واٹس ایپ نے اسے مزید سہل بناتے ہوئے STOP کا بٹن شامل کردیا ہے، اور آپ اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسجز کو سن سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اسے بھیجنا نہیں چاہتے تو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔