زبان زد اشعار

در و دیوار پہ حسرت سے نظر کرتے ہیں
خوش رہو اہلِ وطن ہم تو سفر کرتے ہیں
(واجد علی شاہ اختر)
……٭٭٭……
دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز وہ کم نہ ہوں گے
چرچے یہی رہیں گے افسوس ہم نہ ہوں گے
(حزیں)
……٭٭٭……
دورنگی خوب نئیں یک رنگ ہو جا
یکایک موم ہو یا سنگ ہو جا
(سراج اورنگ آبادی)
……٭٭٭……
در بدر ناصیہ فرسائی سے کیا ہوتا ہے
وہی ہوتا ہے جو قسمت کا لکھا ہوتا ہے
(مومن خان مومنؔ)