سب والدین کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو روزمرہ کی زندگی میں دبائو پیدا کرتی ہے، جس کا اثر آپ کے بچے اور آپ کے تعلق پر پڑتا ہے۔ والدین تھکے ہوئے، دکھی اور ان کے ازدواجی مسائل ہوسکتے ہیں، وہ بیمار ہوسکتے ہیں، کام کا زیادہ بوجھ یا مالی پریشانی ہوسکتی ہے۔ ان مسائل کا انسانی رویوں پر اثر پڑتا ہے۔ اس کی مثال مایوسی، ذہنی دبائو، چڑچڑاہٹ، ذہنی اُلجھن، تکالیف اور غصہ وغیرہ ہیں۔
جب آپ یہ سیکھ جائیں کہ اپنے منفی جذبات پر کیسے قابو پاسکتے ہیں تو آپ کے لیے اپنے بچے کی اپنی خواہش کے مطابق پرورش کرنا آسان ہوجائے گا۔ جب آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ گرما گرمی کے ماحول میں اپنے بچے کے ساتھ پُرسکون رہ سکیں، یا مایوسی وغیرہ کی حالت میں بھی بچے کے ساتھ ذہنی طور پر حاضر رہ سکیں، تو آپ اپنے بچے کے لیے ایک اچھے رول ماڈل ہیں۔
جب ہمارے اوپر ذہنی دبائو پڑتا ہے تو ہمارا جسم، احساسات، خیالات منفی طریقے سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس طرح کے منفی ردِعمل کو روکنے کے لیے کچھ ایسا کرنا مفید ہوتا ہے جس سے ذہنی دبائو کے احساس کو باہر نکالا جاسکے۔ جیسا کہ ٹہلنے کے لیے چلے جائیں، یا اپنی من پسند موسیقی سنیں۔ جب احساسات میں سکون آجائے تو آپ آسانی سے صورتِ حال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے ردِعمل کا منصوبہ بناسکتے ہیں۔
جب آپ ذہنی دبائو کا شکار ہوں اور بہتر حالت اختیار کرنا چاہتے ہوں تو اس کے لیے کچھ مشورے:
٭چہل قدمی کے لیے نکل جائیں یا ورزش کے لیے چلے جائیں
٭ جسم کو پُرسکون کرنے کے لیے مشق کریں
٭ کسی دوست کے ساتھ بات کریں
٭ کچھ گرم پینے کو لیں
٭ اپنی پسند کا عمل کریں
بچوں کے ساتھ چیلنج والے حالات میں والدین کے لیے خود بھی آسانی سے غصے میں آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ جب ہم ایک دوسرے پر آزادی سے اپنے غصے اور جارحیت کا اظہار کرتے ہیں تو والدین اور بچے میں غصہ شدید ہوجاتا ہے۔ اس طرح دوبارہ شدید غصے کے عالم اور مسائل جلد بڑھ جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ایسے مشکل حالات جن میں آپ کو غصہ آجاتا ہے، اس کے لیے کچھ مشورے:
٭ گنتی گنیں
٭ ایک گہری اور پُرسکون سانس لیں
٭ وہاں سے ہٹ جائیں
٭ کچھ اور سوچیں
٭ ایک ساتھی یا دوست سے سہارا لیں
جب والدین اپنے منفی جذبات پر قابو پالیں گے تو ان کا بچوں کے ساتھ رابطہ مزید مثبت ہوجائے گا، اور اس طرح بچے والدین کے مسائل سے متاثر ہونے سے بچ جائیں گے۔ اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ اور آپ کا بچہ ایک منفی نہج میں آگئے ہیں تو آپ کو تاکید ہے کہ کوئی پیشہ ور مددگار تلاش کریں۔ PMTO میں آپ اپنے جذبات پر قابو پانے کے مناسب طریقے سیکھیں گے۔