کون سی عادات آپ کو فالج میں مبتلا کرسکتی ہیں؟

کیلگری یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 60 سال سے کم عمر جو افراد دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زائد وقت کمپیوٹر استعمال کرتے، ٹی وی دیکھتے یا ایسی ہی کسی سرگرمی میں گزارتے ہیں جس میں جسمانی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں، ان میں فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بیداری کے دوران جسمانی طور پر کم متحرک رہنا جوان افراد میں بھی فالج کا باعث بن سکتا ہے ، جس سے قبل از وقت موت یا معیار ِزندگی بری طرح متاثر ہوسکتا ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 60 سال یا اس سے کم عمر افراد جو دن میں 8 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دن بھر میں 4 گھنٹے سے کم وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے مقابلے میں 4.2 گنا زیادہ ہوتا ہے۔