زبان زد اشعار

خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیب
بدنصیبوں کے گھر نہیں آتی
(رسا جالندھری)
……٭٭٭……
خدا کے فضل سے یوسف جمال کہلائے
اب اور چاہتے کیا ہو پیمبری مل جائے
(شاد عظیم آبادی)
……٭٭٭……
خدائے ارض! میں بیٹی کے خواب کات سکوں
تُو میرے کھیت میں اتنی کپاس رہنے دے
(شہزاد نیّر)
……٭٭٭……
خزاںؔ کبھی تو لکھو ایک اس طرح کی غزل
کہ جیسے بچے خوشی سے گلی میں کھیلتے ہیں
(محبوب خزاںؔ)