خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
(مولانا ظفر علی خان)
……٭٭٭……
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
(حسرت موہانی)
……٭٭٭……
خون سے جب جلا دیا، ایک دیا بجھا ہوا
پھر مجھے دے دیا گیا، ایک دیا بجھا ہوا
(پیرزادہ قاسم)
……٭٭٭……
خلق خدا کی خدمت، خنداں کبھی نہ کرنا
جس کا گلا دبائو آنکھیں نکالتا ہے
(کشن لال خنداں)