ایک روز عبداللہ بن عمرؓ کا ایک غلام چرواہے کے پاس سے گزر ہوا جو اپنے آقا کی بکریاں چرا رہا تھا۔ آپ نے اس غلام کی امانت کا امتحان لینے کا سوچا اور پوچھا: ’’ان میں سے کوئی بیچوگے؟‘‘ وہ بولا: ’’مالک یہاں نہیں ہے‘‘۔ عبداللہ بن عمرؓ نے کہا: ’’ایک بکری دے دو، کہہ دینا بھیڑیا کھا گیا تھا‘‘۔ غلام نے کہا: ’’خدا سے ڈرو‘‘۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ اس کی امانت داری سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اس غلام کو اس کے مالک سے خریدلیا اور پھر اسے آزاد کردیا۔
(ماہنامہ چشم بیدار۔ فروری 2021ء)