محنت

٭اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے۔ (فرمانِ خداوندی)
٭تلاشِ رزق میں بیٹھ جانا اور اللہ سے دعا کرنا زیبا نہیں، کیونکہ آسمان سے چاندی اور سونا نہیں برستا۔
(حضرت عمر فاروقؓ)
٭ہوشیاری اس کا نام ہے کہ انسان اپنے تجربے کو محفوظ رکھے اور اس کے مطابق کام کرے۔ (حضرت علیؓ)
٭شروع کرنا تیرا کام ہے اور تکمیل کرنا خدا کا۔
(حضرت غوث الاعظمؒ)