مہلب بن ابی صفرہ (691ء) دورِ امیہ کے چیدہ امرا میں سے تھا۔ یہ مدتوں خوارج کے خلاف لڑتا رہا۔ اسے خلیفہ عبدالملک (685۔705ء) نے خراسان کا گورنر بھی مقرر کیا تھا۔ یہ ایک دن نہایت عمدہ لباس پہنے اکڑ کر چل رہا تھا کہ کسی عالم نے کہا: ’’اللہ کو یہ چال پسند نہیں‘‘۔ کہنے لگا: ’’کیا تم جانتے نہیں کہ میں کون ہوں؟‘‘ کہا:’’ہاں میں جانتا ہوں، تم آغاز میں بدبودار پانی کا ایک قطرہ تھے اور عنقریب تمہاری لاش کو کیڑے چاٹ رہے ہوں گے۔“
(ماہنامہ چشم ِبیدار۔ اکتوبر 2018ء)